طوفانی بارشوں سے پسنی کے کئی شہری و دیہی نشیبی علاقے زیرآب آگئے

کوئی تبصرے نہیں


پسنی/ طوفانی بارشوں سے پسنی کے کئی شہری و دیہی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، لوگوں کو مالی نقصانات۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی رات سے جاری موصلادار بارشوں سے پسنی کے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کئی مکانات، دکانیں و چاردیواری منہدم ہونے کی اطلاعات۔موصلادار بارشوں اور تیز ہواہوں کے سبب بندات بھی ٹھوٹ گئے۔جس سے کچھے راستے مکمل بند ہوگئے لوگوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامناہے۔ بارشوں کے بعد پچھلے 27 گھنٹوں سے موبائل نیٹورک بھی غیر فعال صارفین کو رابطوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے حالات کو معمول پر لانے کے لیے بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں جنکی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدجان خود کررہے ہیں۔ بحالی کے کاموں میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی ٹیمیں بھی انتظامیہ کے ساتھ مصروف ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عام عوام سے بھی  بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں