حق دو تحریک کے رضاکار پسنی ٹیم گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے نقصانات کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

کوئی تبصرے نہیں


پسنی: حق دو تحریک کے رضاکار پسنی ٹیم گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے نقصانات کے  بعد مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لے رہے ہیں ۔ اور  اس کھٹن حالت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر لوگوں کے لیے فلاحی کام  سرانجام دے رہے ہیں۔
پسنی شہر میں ریکارڈ توڑ  بارشوں کے  سبب شہری و دیہی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ رضاکار ٹیم پسنی اپنی مدد آپکے تحت لوگوں کو اشیاء خوردونوش مہیا کررہے ہیں۔
حق دو تحریک کے رضاکار ٹیم پسنی نے پسنی کے  مخیر افراد سے  طوفانی بارشوں کے سبب زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی نکالنے  کیلئے  جرنیٹر کی سپورٹ  کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاکہ بروقت   اس بحرانی کیفیت سے لوگوں کے گھروں سے پانی نکالا جاسکے۔
 واضح رہے کہ حق دو  تحریک کے  سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نقصانات کے بعد ضلع گوادر  کے مختلف علاقوں سے تحریک کے رضاکار ٹیموں کو بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں