پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا

کوئی تبصرے نہیں

بسیمہ: پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے تھا اب اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال کر ملک کی معاشی خودمختاری کو غلامی میں بدل ڈالا اسٹیٹ بنک کو گماشتے حکمرانوں نے ٹافیاں بنانے والے فیکٹری سمجھ کر اپنے آقاوں کے حوالے کر دیا اب روپے کو واشنگٹن سے کنٹرول کیا جائے گا آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ پیش کرکے یہ ثابت کیا پاکستان ایک آزاد ملک نہیں بلکہ سامراج کا بدترین غلام ہے یوم آزادی منانے والے پاکستانی درحقیقت یوم غلامی مناتے ہیں اصل آزادی تب ممکن ہوگا جب عوام اپنے نماہندے خود بذریعہ ووٹ منتخب کریں بلاول بھٹو عوام کی آزادی کے جنگ لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی آئین پاکستان کو ملک میں نافذالعمل کرنا چاہتی ہے اس وقت آئین کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے آئین پاکستان کتابوں میں بند ہے عملی طور پر آج تک نافذ نہیں ہو سکا ہے طاقتور آج تک مظلوم کو روند رہے ہیں پاکستان پر ایک مافیا کا قبضہ ہے عوام پر ٹیکسوں کے انبار لاد دئیے ہیں ایک وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے حکمرانوں سے ملک کے معیشت اور سلامتی کو شدید خطرات درپیش ہیں اب کے بار چہرے نہیں نظام کو بدلیں گے عوام کو کسان مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا تمام زرعی اجناس کسان کہ دسترس سے باہر ہو گئے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے 27 فروری کو بلاول بھٹو کی پیش امامت میں جعلی حکمرانوں کے جنازے پڑھنے کے لیے عوامی سمندر مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے اسلام آباد میں یوم حساب ہوگا ہمیشہ کے لیے سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کے لیے آخری جنگ لڑنا فرض ہو گیا ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں