پسنی: حالیہ طوفانی بارشوں سے تحصیل پسنی کے دیہی علاقوں کے سینکڑوں بندات فصل سمیت تباہ ہوگئے۔زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
تحصیل پسنی کے علاقے موضع کھنڈری کے سینکڑوں بندات حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب تباہ ہوگئے۔
جس میں موضع کھنڈری کے زمیندار انورحسین فیزگ،انورحسین بنڈکی،انورحسین چلی، انورحسین ڈگر، سلمان چاکر پھٹان وال، امید علی قادربخش سورگی، حیات قادربخش فیزگو، فوجی شملی، حمد کباڈی والا بگو، ملا بخش چشی، عطا شرف جنگیان وال، میار قادر بخش کرکی, اکبرپھٹان شرفووال، حاصل تنگو، جامک ریکو، حامد شنذی، ماسٹر نورمحمد جڈوکی، غلام قادر خرگوشی، غفور شاہ دوست زمین توک، سیٹھ ابراھیم پراہ توک، خداداد ہیرمحمد محرپاسی، شاہد رگیتی، شمبے اللہ بخش دراچو، وشبو،ڈاکٹر ملا اللہ بخش دست و دل، گلاب وادی کنری، اشرف وادی کوری، رحیم بخش کلمتی گردو، محمد نواب شمشی، سیوکو سردو وال، سیٹھ گل محمد مزن بند ڈگار،مراد علی وال، عزیز وال اور دیگر سینکڑوں بندات موصلادار طوفانی بارشوں کے تیز بہاوٴ کے سبب مکمل زیر زمین آگئے۔
تحصیل پسنی کے زمینداروں نے صوبائی حکومت، ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد سے اپیل کی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث شدید نقصانات پر زمینداروں کو ریلیف کے مد میں سرکاری سطح پر بلڈوزر،ٹریکٹر اور گھنٹے فراہم کیاجائے تاکہ زمیندار اپنے بندات کو دوبارہ بناسکے۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں