تربت انتظامیہ اور سماجی اداروں سے مدد کی اپیل

کوئی تبصرے نہیں


تربت کے علاقے آبسر آسکانی بازار میں ایک دفعہ رات گئے تک جاری طوفانی بارش کی سبب گھروں میں پانی داخل ہو گیا وہاں کے غریب و لاچار لوگوں کی تربت انتظامیہ اور سماجی اداروں سے مدد کی اپیل،
بی این پی عوامی کے سابق ضلعی صدر ظریف زدگ بلوچ و ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نے کمشنر مکران،  ڈپٹی کمشنر کیچ اور پی ڈی ایم اے ڈویژن ڈائریکٹر ریحان دشتی سے آسکانی بازار آبسر میں اپنے پارٹی کارکنان کو فوری طور پر ریسکیو اور دیگر ضروری امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح یونین کونسل گھنہ میں کلگ اور پیری کہن کے درمیانی بازار کے غریب لوگ رات سے جاری بارش اور سخت سردی کی عالم میں جھونپڑی گھروں میں غیر محفوظ آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جنہیں فوری طور پر تمبو و دیگر امداد کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں