شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال سے نمٹنے اور نظامِ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی سرگرمیاں

کوئی تبصرے نہیں

پسنی: شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال سے نمٹنے اور نظامِ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی سرگرمیاں آج دوسرے روز بھی جاری۔
آج پسنی کے علاقوں ببرشور اور حیدر گوٹھ کے متاثرہ گھروں سے نکاسیِ آب کی لیے نیول یونٹ پی این ایس مکران کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی تھیں۔
جن گھروں کے مکین کھڑی پانی کی وجہ سے محصور ہوگئے تھے انکے لیے پھتروں اور بند بناکر راستے بنائے گئے جبکہ درجنوں گھروں کے احاطے سے پانی نکالاگیا۔ اس دوران متاثرہ گھروں میں کھانا بھی تقسیم کیاگیا
امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈرویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد نے بذاتِ خود متاثر علاقوں کا دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس مکران کمانڈر جنید علی میر نے دو روز سے جاری امدادی و بحالی کے کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔
ریئر ایڑمرل جواد احمد نے امدادی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پسنی سمیت دیگر علاقوں کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور انکو ہر حال میں ریلیف دلائینگے۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں