تربت کیچ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اتوار کی شام سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں منعقدہوئی، تقریب میں صوبائی مشیرپی ایچ ای لالہ رشیددشتی، سابق سینیٹر وسابق صوبائی وزیرمیر اسلم بلیدی،کیچ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر نزیر عثمان، سپریم کونسل کے چیئرمین شے اقبال بلیدی،انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی کریم بخش، معروف بلڈرمولانا ڈاکٹرخلیل احمدبلیدی، میر عبدالوحید آسکانی، حاجی امام بزنجو، دادشاہ اسلم دشتی، پاکستان رئیل اسٹیٹ فیڈریشن کے ممبر فیضان خان، جام دشتی، سیدعارف بائیان سمیت دیگر رئیل اسٹیٹ مالکان،بلڈرز نے شرکت کی، کیچ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے سابق آرگنائزر پیربخش بلیدی نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جبکہ نومنتخب صدر نزیر عثمان نے سپریم کونسل کے عہدیداروں سے حلف لیا، کیچ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر نزیر عثمان، نائب صدرشیرجان، جنرل سیکرٹری یونس جاوید، جوائنٹ سیکرٹری تاج سالاری، پریس سیکرٹری محمد ابراہیم، خازن فاروق احمد، انفارمیشن سیکرٹری بالاچ رحیم، ویلفیئر سیکرٹری یوسف جان، رابطہ سیکرٹری سیدعارف بائیان،جبکہ سپریم کونسل کے چیئرمی شے اقبال بلیدی، وائس چیئرمین جام دشتی، ممبران حفیظ احمد، مشتاق محمود، معراج دشتی، محمد اسلم، مجیب الرحمن ہیں، اس موقع پر صوبائی مشیر لالہ رشید دشتی ، سابق سینیٹر میراسلم بلیدی اور حاجی کریم بخش نے نومنتخب کابینہ اور اراکین کونسل کو مبارکباد دی۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں