تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس نے بلیدہ سے سراج صالح کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ شب گلی بلیدہ میں قتل کیے گئے نوجوان سراج صالح کی نامزد قاتلوں جہان زیب ولد عبدالواحد سکنہ سلو اور شاہ میر ولد کریم بخش سکنہ میناز کو لیویز فورس بلیدہ تھانہ اور کیو آر ایف نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے بتایا کہ تیسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے لیویز فورس اور کیو آر ایف کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں بہت جلد انشاءاللہ تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو انصاف دیا جائے گا۔
بشکریہ : ڈیلی ایگل کیچ
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں