*پسنی/ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میونسیپل کمیٹی پسنی کے نان سیلری ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، میونسیپل کمیٹی پسنی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگادیا۔
*گزشتہ پانچ مہینے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور غیرمستقلی پر کام چھوڑ کر نان سیلری ڈیلی ویجز ملازمین نے پسنی شہر کے صفائی کا مکمل بائیکاٹ کرکے سراپا احتجاج۔
*مظاہرین نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ 10,12 سالوں سے میونسیپل کمیٹی میں ڈیلی ویجز ملازمین کے تحت اپنے ڈیوٹی سرانجام دے ریے ہیں مستقلی تو اپنی جگہ ماہ وار تنخواہوں کیلئے بھی ترس رہے ہیں۔
*اس مہنگائی کی دور میں انتہائی کم پیمانے پر ہماری معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
*مظاہرین نے حکومت وقت سے ہرماہ اپنے تنخواہوں کی ادائیگی اور غیرمستقلی و دیگر ایشوز فی الفور حل کرانے کا مطالبہ کیا۔*
*انہوں نے مطالبہ کیا کہ پسنی کی سیاسی پارٹیاں،سیول سوسائٹی انجمن تاجران اس اہم مسلے پر ہمارا ساتھ دیں۔*
*آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو مجبوراً شہر کی صفائی سھترائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔*
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں