ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی زیر صدارت

کوئی تبصرے نہیں

 


تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی صدارت میں منگل کو ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل روٹ کے مسافروں سے ایئر پورٹ اور ٹریول ایجنسیز کے زریعے غیر قانونی طریقے سے پیسہ لے کر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملے پر احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ ،اے سی تربت عقیل کریم ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آفسران، تربت انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حکام اور ٹریول ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے مختلف ٹریول ایجنسیز کا ریکارڈ طلب کرکے ان سے شارجہ اور عمان جانے والے مسافروں سے پیسہ لے کر کرونا وائرس کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملے میں باز پرس کی، ڈی سی کیچ نے تمام ٹریول ایجنٹ اور ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو تنبیہ کی اور ان کے خلاف انکوائری کے لیے متعلقہ حکام کو لیٹر بھیجنے کی ہدایت کی۔

 ڈی سی کیچ نے تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے نمونے لیے گئے کٹس اور دیگر سامان بھی میڈیا کو دکھائے اور کہاکہ جو ٹیم ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کرتی ہے اس کے پاس نہ ضلعی انتظامیہ نا ہی ضلعی محکمہ صحت اور نا ہی صوبائی حکومت کا اجازت نامہ ہے، یہ ٹیم کس کے کہنے پر بیٹھ کر مسافروں سے فی کس 6 ھزار روپے ٹیسٹ کی مد میں لے رہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے انتظامات بھی بے حد ناقص اور غیر معیاری ہیں جب تک ٹیسٹ کو ایک ضابطہ اور مکینزم کے تحت نہیں لایا جاتا اس وقت تک اس پر پابندی رہے گی، انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام تفصیلات جمع کی ہیں اور جو کوئی مسافروں کو لوٹ رہا یا ان کے ٹیسٹ غیر معیاری اور غیر سرٹیفائیڈ ہیں ان کے خلاف ہر حال میں کارروائی کرکے ان کے دفاتر سیل اور ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں