ساری بلوچ اور شیراز بلوچ کو بازیاب کیا جائے وہ طالب علم تھے

کوئی تبصرے نہیں

 


ساری بلوچ اور شیراز بلوچ کو بازیاب کیا جائے وہ طالب علم تھے اگر ان پر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے 

اہلخانہ کی اپیل

تربت:  زامران سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ساری بلوچ ولد براہیم بلوچ اور شیراز بلوچ ولد اسماعیل بلوچ کو 23 دسمبر 2021 کو تمپ کے علاقے سرنکن سے لاپتہ کیا گیا ہے ساری بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 4thائیر کے طالب علم  تھے ساری بلوچ  بلوچستان یونیورسٹی کی بندش کے بعد چھٹیوں کے لئیے گھر گئے تھے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا جبکہ شیراز بلوچ بھی ایک طالب علم ہیں اور ساری بلوچ کے کزن بھی ہیں 

انکے اہلخانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہاکریں، وہ طالب علم ہیں اگر ان پر کوئی جرم ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے انہوں نے آل پارٹیز کیچ، سول سوسائٹی وطلبہ تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ انکی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں