نعیم بلوچ نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا

کوئی تبصرے نہیں

بیلہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنماء رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہم آمروں سے جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑتے آئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلوں پہاڑوں سے بلند اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہیں پھانسی کوڑے جیلیں شہادتیں ہمارے راستہ نہیں روک سکتیں عمران خان ایک کٹھپتلی ہے وہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا اٹھارویں ترمیم کے بعد عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے اب ملک میں کٹھپتلیوں کی کوئی گنجائش نہیں مگر ملک پر قابض قوتیں اقتدار کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ان کا معاشی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے وہ نئے تجربات کے خواہاں ہیں ملک میں پارلیمانی سیاست کا بوریا بستر گول کرکے صدارتی نظام لانے کی جدوجہد میں ہیں مگر ان کا یہ خواب ادھورا ہی رہیگا پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ عوام دشمن قوتوں سے ہے آہین کو روندنے والے جرنیلوں نے ہر ہمیشہ پاکستان کی عوام کی طاقت پیپلز پارٹی کو دیوار سےلگانے کی بھر پور کوششیں کیے مگر ہر بار ان کو منہ کی کھانی پڑی غاصب جرنیلوں نے چار دھاہیاں ملک پر قبضہ جما رکھا اور باقی ادوار میں لولی لنگڑی جمہوریتوں میں وہ برابر کے حصہ دار رہے تمام ناکامیوں کا سہرا اقتدار کے شوقین جرنیلوں کو جاتا ہے ایوب خان یحییٰ خان ضیاءالحق مشرف نے آہین پاکستان اور اپنے حلف سے بھی غداری کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایوب خان سے لے کر مشرف سمیت عمران جیسے کٹھپتلیوں سے جنگ لڑتے آرہے ہیں ہم نے اپنی جدوجہد سے تاریخ رقم کی ہے بلاول بھٹو نے جب سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تب سے حکمرانوں کی ایوانوں پر لرزا طاری ہے ان کے حکمرانی کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کرکے آمریت کے تمام راستوں کو بند کردیا ہے کوئی چور دروازہ نہیں رہا اب جمہوریت مکمل طور پر بحال ہو کر رہیگا تمام ادرے اپنے آئینی حدود میں اپنے فرائض سر انجام دئینگے اقتدار پر قبضہ ایک ڈروانے خوب بن کر رہیگا ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی کے ساتھ پالیسی نہیں ہے عوام جوش وجذبے سے لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور حکمران عوامی غیض وغضب کی خوف سے کانپ رہے ہیں اور ان کے ایونوں پر لرزا طاری ہے مقتدر قوتوں کو ہر صورت اقتدار چھوڑنا پڑیگا آئین پاکستان سب سے زیادہ مقدم ہے

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں