جمعہ خان کی سربراہی میں سینٹر کو 13 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں
 
Bright center pasni  کے ڈائریکٹر جمعہ خان کی سربراہی میں سینٹر کو 13 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں اساتذہ, کاروباری شخصیات اور طلباء و طالبات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان خاص بلوچی زبان کے معروف شاعر منیر مومن تھے۔
تقریب میں Bright center pasni کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے, اردو و انگلش تقاریر کے علاوہ ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب سے موسیٰ امیت نے طلباء و طالبات سے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر خصوصی روشنی ڈالی۔
تقریب میں اعزازی مہمانان سید حیات شاہ، ماسٹر سخی بشام، موسیٰ امیت، شریف بلوچ، اللہ بخش پھلان نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں