بلوچستان حق دو تحریک کے قائد مولاناہدایت الرحمن اور تحریک کے سرکردہ رہنما واجہ حسین واڈیلہ 13 جنوری کو تربت پہنچ رہے ہیں، انکی آمد پر تربت کے مرکزی چوک پر عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں مولاناہدایت الرحمن اہم اعلان و فیصلے کرینگے۔
انکی تربت آمد کی مناسب سے حق دو تحریک کے رہنماؤں مولانانصیراحمد ، واجہ محمدیاسین محمد زئی , نوید نصیر بلوچ ,وسیم سفر، صادق فتح، غلام یاسین بلوچ، یعقوب کوہ بلوچ ,اکرم قادر بخش بلوچ، ، میران رستم، رحمت اللہ پیر بخش اور دیگر نے شہید فدابلوچ چوک پر آگہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر حق دو تحریک کے رہنماؤں مولانا نصیراحمد ، وسیم سفر، صادق فتح ،نوید بلوچ اور غلام یاسین نے میڈیا کو بتایا کہ مکران سمیت بلوچستان معاشی بدترین صورتحال سے دو چار ہے، ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کو شدید ذہنی کوفت کا شکار کردیاہے۔ حکومت کی ناقص کارکردگی اور منفی پالیسیوں کی وجہ سے غریب مزید غربت کی چھکی میں پھس رہاہے ان حالات میں بارڈر ٹریڈ اور سمندر میں ماہیگیری پر سختیاں غریب دشمن پالیسیاں ہیں۔ انہی مسائل پر 13 جنوری بروز جمعرات جلسہ عام سے مولانا ہدایت الرحمن اور واجہ حسین واڈیلہ خطاب کرینگے۔ اسلئے کیچ، پنجگور سمیت مکران ڈویژن کے تمام لوگ بھرپور شرکت کرکے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں