نشنل پارٹی کے رہنماؤں کا دورہ آسکانی بازار آبسر
نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ولی جان نعیم زعمرانی،سینئیر رہنما حاجی غلام یاسین ،نائب صدر تحصیل آبسر واحد بوہیر ،جنرل سیکریٹری احسان درازئ،انفارمیشن سیکریٹری ثناء اللہ بزنجو، ڈپٹی سیکریٹری بلوچی بازار آبسر حمید موسی، سینئر رہنما سبزل خان ، آصف ہاشم نے آسکانی بازار یونٹ آبسر کا دورہ کیا۔
آسکانی بازار یونٹ کے عہداراں سیکریٹری شیر جان بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری مزمل انور زاہد غفور،عبدالشکور اور پارٹی کارکنان نے پارٹی رہنماوں کا شیر جان بلوچ کے رہائش گاہ میں استقبال کیا
دورے میں یونٹ کی فعالی، بلدیاتی الیکشن کی تیاری،شناختی کارڈ رجسٹریشن، انتخابی فہرستوں میں درستگی اور آئندہ لائحے عمل پر بحث و مباحثہ ہوا،
اس موقع پر نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ولی جان نعیم زعمرانی،نائب صدر نیشنل پارٹی تحصیل آبسر واحد بوہیر، جنرل سیکرٹری تحصیل آبسر احسان درازئ،سینیئر رہنما حاجی غلام یاسین،شیرجان بلوچ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا آسکانی بازار اور آبسر نیشنل پارٹی کے گڑھ ہیں
یہاں کے عوام جوک در جوک نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں
نیشنل پارٹی نے ڈھائی سال حکومت میں کھنڈرات تربت شہر کو ماڈل سٹی میں تبدیل کردیا ہے
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ آبسر اور تربت کے عوام موجود حکومت کی جھوٹے وعدوں اور جذباتی تقریروں سے تنگ آچکے ہیں
آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 31 دسمبر 2021 بروز جمعہ کو نیشنل پارٹی آبسر کا اہم اجلاس پارٹی کے سینئر رہنما حاجی ہاشم کے رہائش گاہ میں منعقد ہوگا اور یونٹ نمبر 8تشکیل دی جاۓ گی
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں