میڈیکل کمیشن اسلام آباد نے بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئی تبصرے نہیں

 


پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد نے بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز مکران میڈیکل کالج تربت ، جھلاوان میڈیکل کالج خضدار اور لورالائی میڈیکل کالج لورالائی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر خصوصی کمیٹی نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے کالج کی رجسٹریشن کے لئیے درخواست کی تھی ۔

اس دوران کمیٹی نے پی ایم سی کے متعد بار دورہ کرکے انہیں بلوچستان آنے کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ مہینے پاکستان میڈیکل کمیشن کی خصوصی ٹیم نے پہلے تینوں ہسپتالوں اور پھر کالجز کا انسپیکشن کیا۔

 انسپیکشن کے نتائج پر کونسل کی منظوری کے بعد 27 دسمبر کو رجسٹر یشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

حکومت بلوچستان نے ان تینوں میڈیکل کالجز میں تدریسی عمل کا آغاز 2017 میں شروع کیا جس میں اس وقت چار سیشن زیر تعلیم ہیں جبکہ ہر سیشن 50 طالب علموں یعنی اس وقت 600 اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں ۔

تینوں میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کے بعد طبی شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی جس سے بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کی علاج و معالجہ میں مزید بہتری آئے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں